بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کا اداکارہ اتھیا شیٹھی سے جلد شادی کا فیصلہ

کے ایل راہول اور اتھیا شیٹھی کی گہری دوستی کے چرچے ہمیشہ سے رہے ہیں، دونوں خاندان نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں


ویب ڈیسک April 19, 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں اور بھارتی کرکٹرز کی شروع سے دوستیاں رہی ہیں (فوٹو، فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اتھیا شیٹھی نے جلد شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتھیا شیٹھی اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں، کے ایل راہول اور اتھیا کی گہری دوستی کے چرچے ہمیشہ سے رہے ہیں، کافی عرصے کی ملاقاتوں کے بعد کرکٹر اور اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری اور اسٹارز پر نظر رکھنی والی معتبر خبر رساں ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ایل اور اتھیا رواں سال شادی کریں گے، دونوں خاندان کی جانب سے تیاریاں بھی شروع کردی گئیں۔

بالی ووڈ اداکاراؤں اور بھارتی کرکٹرز کی آپس میں دوستیاں شروع سے رہی ہیں۔ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما سے شادی کی اور اظہرالدین نے بھی ایک اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔

بھارتی میڈیا پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بعد اب کے ایل راہول اور اتھیا شیٹھی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔