سینیما بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں اعداد و شمار جاری

حکومت نے محض 56 تھیٹرز کو لائنسس جاری کیے ہیں

(فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی پریس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیما آباد ہونے کے بعد سے باکس آفس پر 4 سالوں میں 3 کروڑ 8 لاکھ افراد ٹکٹس خرید چکے ہیں۔

سعودی حکومت نے 56 تھریٹرز کو 20 شہروں میں لائسنس جاری کیا ہے جہاں 518 اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جہاں اب تک چار سالوں میں 1 ہزار 144 فلمیں دیکھائی گئی ہیں جس میں 22 سعودی فلمیں شامل ہیں۔


ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں سنیما کے ٹکٹس خریدنے والوں کی کل تعداد 3 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہے جبکہ نشر کی گئی فلمیں 22 زبانوں میں 38 ممالک کی تھیں۔

سعودی عرب میں سنیما کی بحالی سے 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو ملازمتوں کے مواقع ملے ہیں جبکہ مزید ملازمتیں ملنے کی توقع کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ وژن 2030 کے اہداف میں سینما انڈسٹری میں مزید ہزاروں نوکریاں پیدا کرنا بھی شامل ہے۔
Load Next Story