چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ بچی کا قریبی رشتے دار ہے جس نے زیادتی کا اعتراف کرلیا، ڈولفن فورس


ویب ڈیسک April 19, 2022
لاہور میں شہزاد نامی شخص نے 14 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پنجاب کے دارالحکومت میں چودہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس نے کمسن بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندے کو پکڑ لیا۔

ڈولفن اسکواڈ کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی جس پر بچی سے زیادتی کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈولفن اسکواڈ نے کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کردیا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے جو متاثرہ بچی کو ورغلا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور بچی کے ساتھ عصمت دری کی۔

ایس پی ڈولفن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ 15 کی کال پر ریسپانس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں