زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی جعلی وردی اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد ملزم گرفتار
ملزم حسن قادری نے وردی پر کرنل کے رینک لگائے ہوئے ہیں، پولیس فوٹو:فائل
گزشتہ شب زمان ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے ایک ملزم حسن قادری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جعلی وردی برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حسن قادری نے وردی پر کرنل کے رینک لگائے ہوئے ہیں جبکہ اس پر دو مختلف وفاقی اداروں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔
ملزم کے گھر سے اس کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ اس کے گھر پر ایک بینر بھی لگا ہوا ہے جس پر دو مختلف اداروں کے مونو گرام بنے ہوئے ہیں اور اس کی اپنی تصویر بھی ماسک پہنے ہوئے چھپی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اس کے اسلحے و دیگر کوائف کی تصدیق کے لیے سیکیورٹی کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم کے خلاف پولیس کو کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا جس میں یہ ثابت ہوسکے کہ اس نے اس وردی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے تاہم جعلی وردی ضرور ملی ہے جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔