اسلام آباد میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید
علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی سرچ آپریشن جاری، پولیس
تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے منشیات فروش عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ایک گولی پولیس جوان عاقب کی چھاتی پر لگا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم زخمی جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس، ایس یس پی آپریشنز اوردیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔