غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے مفتاح اسمعیٰل اسد عمر کے درمیان نوک جھونک

مفتاح اسمعیٰل نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی


ویب ڈیسک April 20, 2022
مفتاح اسمعیٰل نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے فوٹو:فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمعیٰل کے درمیان نوک جھونک دیکھی گئی۔

اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ امپورٹد حکومت کو بہترین رننگ کنڈیشن میں معیشت کی گاڑی ملی ہے جس میں ریکارڈ برآمدات، ریکارڈ فصلیں، صنعتی پیداوار میں اضافہ، تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہورہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس سست روی اور نا اہلی سے یہ فیصلے کر رہے ہیں لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے۔

اسد عمر کی ٹوئٹ کے بعد لیگی رہنما مفتاح اسمعیٰل نے ردعمل میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ، بلند ترین مہنگائی، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور، روپے کی قیمت میں تاریخی کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں