مایا علی نے عثمان خالد بٹ کیساتھ شادی اور دو بچوں پر خاموشی توڑ دی

گوگل پر ہمارے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہیں اور ہمارے دو بچے بھی ہیں، عثمان خالد بٹ


ویب ڈیسک April 20, 2022
اداکارہ مایا علی عثمان خالد بٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں فوٹوفائل

GWADAR: اداکارہ مایا علی نے اپنے ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی اور دو بچوں کی خبروں پر وضاحت دی ہے۔

اداکارہ مایا علی عثمان خالد بٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

مایا علی نے بتایا کہ ان کی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں ابھی سے نہیں بلکہ کئی برس پہلے جب ان دونوں کا ڈراما ''عون زرا'' نشر ہوا تھا اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

مایا علی نے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب ان دونوں کے ڈرامے ''عون زارا'' کا پوسٹر جاری ہوا تھا تو ان کی والدہ کو لگاتھا کہ ہم نے سچ میں شادی کرلی ہے اور انہوں نے فون کرکے مجھے خوب ڈانٹا تھا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے مایا کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا پر ہمارے بارے میں نا صرف یہ لکھا ہوا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہیں بلکہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔

مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی اور بچوں کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، میاں بیوی نہیں اور نا ہی ہمارے بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں