عثمان بزدار کا بحیثیت وزیراعلیٰ استعفی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکا جائے اور عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے، درخواست


ویب ڈیسک April 20, 2022
حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکا جائے اور عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے، درخواست۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بحیثیت قائد ایوان پنجاب اسمبلی استعفی منظوری کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بحیثیت قائد ایوان پنجاب اسمبلی استعفی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، حمزہ شہباز، عمر سرفراز چیمہ کو فریق بناتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا، جب کہ قانون کے مطابق وزیر اعلی استعفی گورنر کو بھجوا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفی منظور کیا،عدالت عثمان بزدار کا استعفی منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے، وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا سارا پراسس کالعدم قرار دیا جائے، حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اور عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |