صدر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت

ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت

ISLAMABAD:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔


ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ حلف لیے تھے۔
Load Next Story