بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے عمران خان کو چانسلر کے اعزازی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
گریجویشن تقریب تک میں شرکت نہیں کرسکے،آئندہ ماہ تحریک پیش کرینگے،اسٹوڈنٹس یونین
بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے طلبہ کے اس مطالبے کہ عمران خان 2010 سے لیکر اب تک گریجویشن تقریب میں شرکت نہیں کرسکے انھیں چانسلر کے عہدے سے ہٹایا جائے، پاکستان کے سابق کرکٹرعمران خان کا دفاع کیا ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ سابق بین الاقوامی کرکٹ اسٹار کو گریجویشن کی تقریب تک تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔
یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر عمران خان کواعتماد کے ووٹ کے حصول کا سامنا ہے۔ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین آئندہ ماہ عمران خان کو ہٹانے کی تحریک پیش کرے گی۔ سابق آل رائونڈر عمران خان کو2005 میں اعزازی چانسلرمقررکیا گیا تھا۔قانون کے طالب علم محسن تنویر جو تحریک پیش کرنے کے محرک بھی ہیں نے کہا کہ طلبہ محسوس کرتے ہیں کہ عمران خان انھیں نظر انداز کر رہے ہیں عمران خان کو سیاست اور یونیورسٹی میں سے ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ کوئی ان کا مخالف نہیں ہے۔
طلبہ ان کے فرائض ادا نہ کرنے پرناخوش ہیں۔ ان کا ہٹائے جانے میں ہی دونوں کی بہتری ہے، انھوں نے تردید کی کہ تحریک کا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔ ادھر وائس چانسلر برین کینٹر نے عمران سے پرجوش اپیل کی اور کہا کہ ہمارے چانسلر کا پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ہے وہ وہاں دہشت گردی ، تعلیم اور غربت کے سنگین مسائل سے نمٹ رہے ہیں میں طلبہ کے جذیات سمجھتا ہوں عمران خان کا گریجویشن تقریب میں شرکت نہ کرنا وقتی مسئلہ ہے، طلبہ کو پاکستان کی صورتحال سے ہمدردی ہونا چاہیے، عمران خان کی ذمے داری ہے کو وہ ملک کی حالت بہتربنائیں۔طلبہ کوچاہیے کہ وہ پاکستان کے لیے پرعزم عمران خان کی حمایت کریں۔ عمران خان یونیورسٹی کے پانچویں چانسلر ہیں۔