سگے بیٹوں کو قتل کرنے والے دو باپ گرفتار
ایک باپ نے دوسری شادی سے منع کرنے پر اور دوسرے نے کرکٹ کھیلنے پر بیٹے کو قتل کیا
LOS ANGELES:
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں قتل کی دو مختلف وارداتوں میں دو بیٹوں کو قتل کرنے والے دو باپ گرفتار کرلیے گئے۔
دونوں ملزمان میں سے ایک نے بیٹے کو دوسری شادی میں رکاوٹ بننے پر اور دوسرے نے بیٹے کو منع کرنے کے باوجود کرکٹ کھیلنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق 9 اپریل کو ملک کالونی گرجا روڈ کے رہائشی چمنے خان نے اپنے بیٹے جمشید خان کو دوسری شادی سے روکنے پر اسوقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ دیگر بھائیوں کے ہمراہ نماز پڑھ کر مسجد سے گھر کی جانب جارہا تھا۔
ملزم جائے واردات سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا تھا جبکہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی شمشیر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا اور پولیس نے ملزم چمنے خان کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔
دوسرا واقعہ قریشی آباد گرجا کے علاقے میں پیش آیا جہاں 17 اپریل کو حسیب نامی شخص نے اپنے 18 سالہ بیٹے منیب کو محض اس لیے سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا کہ وہ منع کرنے کے باوجود دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لیے گیا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ و ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا اورتفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے کہا کہ افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔