حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ

ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے، وفاقی وزیر قانون


ویب ڈیسک April 20, 2022
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر نظرثانی کا فیصلہ

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کےلیے نشستیں مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

 

وزارت قانون و انصاف نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے نہ ہی سفارتخانوں میں اتنے بڑے پیمانے پر اوورسیز ووٹنگ ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں