محکمہ ٹرانسپورٹ کی عیدالفطر پر کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایت
سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام اضلاع کو مراسلہ ارسال
عید الفطر کی مناسبت سے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام اضلاع کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایت کے مطابق عید الفطر کے دو ہفتوں کے دوران لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منانے گھر جاتے ہیں جبکہ کرایوں میں اضافے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹر سے ہدایات پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مسافروں سے مقرر کردہ کرایوں پر عوام سہولت مہیا کی جاسکے۔
نوٹیفکیشن میں حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جو ٹرانسپورٹرز خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔