گٹکے کے اشتہار میں کام کرنا اکشے کمار کو مہنگا پڑگیا

اکشے کمار نے 2018 میں گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے کو غلط قرار دیا تھا

اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری

RAWALPINDI:
نشہ آور اشیاء سے دوری اختیار کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گٹکے کے اشتہار میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور شاہ رخ خان نے ایک گٹکے کے اشتہار میں کام کیا جس کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ناقدین نے اکشے کمار کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکشے کمار کو تنقید کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کیوں کہ وہ سگریٹ، شراب اور منشیات سے دور رہتے ہیں۔

اکشے کمار بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں جو صبح 4 بجے اٹھتے ہیں 5 بجے شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کا جملہ ہے کہ 'ایک سگریٹ کے پیسوں سے تم دو زندگیاں خرید سکتے ہو' اور وہ خود گٹکے کے اشتہار میں کام کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے 2018 میں کہا تھا کہ مجھے گٹکا کمپنیز سے متعدد مرتبہ بھاری معاوضے کے عوض پیشکش ہوئی اشتہار میں کام کرنے کی مگر میں غلط کام نہیں کروں گا۔
Load Next Story