بھارت میں 13 سالہ لڑکی قحبہ خانے پر فروخت زیادتی کرنے والے تمام 80 افراد گرفتار

والدہ کے انتقال کے بعد ایک عورت نے لڑکی کو کوٹھے پر فروخت کردیا، 8 ماہ کے دوران 80 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا

(فائل فوٹو)

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گنٹور میں ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 13 سالہ کمسن لڑکی کو 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 13 سالہ کمسن لڑکی سے 8 ماہ کے دوران 80 سے زائد مردوں نے عصمت دری کی جبکہ پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا اور اسے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف قحبہ خانوں پر بھی لے جایا گیا۔

پولیس نے سورنا کماری کی شناخت مرکزی ملزم کے طور پر کی، جس نے نابالغ لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کیا۔ سورنا کماری نے جون 2021ء میں کوویڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران اس کی والدہ کی ہلاکت کے بعد اسکے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ساتھ لے گئی تھی۔


اس کے بعد خاتون نے کمسن بچی کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف کوٹھوں پر بھیجا تاکہ اسے جسم فروشی کاروبار میں استعمال کیا جاسکے۔

اگست 2021ء میں لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے سورنا کماری سمیت 80 ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کیس میں پہلی گرفتاری جنوری 2022 میں کی گئی تھی۔

اپریل 19 کو بی ٹیک کے طالب علم سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اس جرم میں ملوث تمام 80 افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Load Next Story