بھارت نے سرحدی خلاف ورزی پر گرفتار 20 پاکستانی رہا کردیے
اعلان کے باوجود ایک قیدی کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث رہا نہیں کیا گیا
بھارت نے20پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ آن لائن کے مطابق بدھ کو بھارتی حکام نے 20پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کردیا۔
رہا ہونے والے قیدیوں میں2کا لاہور جبکہ 18کا تعلق سندھ سے ہے، ان افراد کو بھارتی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے باعث گرفتار کیا گیا تھا۔آئی این پی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے 21 قیدی رہا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان میں سے ایک کو دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث رہا نہیں کیا گیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو مچھلیوں کے شکار کے دوران بھارتی حدود میں داخل ہونے پر 2 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے حاجی اکرم دیال کو بھارتی شہر امرتسرسے اور طارق کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔