بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

بھارتی فوجی نے مانس بل میں 13 راشٹریہ رائفل کیمپ میں فائرنگ کی۔


ویب ڈیسک February 27, 2014
بھارتی حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیشن قائم کر دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

NIDDERAU, GERMANY: مقبوضہ جموں کشمیر کے شمالی ضلع گندربال میں بھارتی فوجی نے 5 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع گندربال کے علاقے مانس بل میں 13 راشٹریہ رائفل کے ایک فوجی نے کیمپ میں فائرنگ کر کے 5 ساتھیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

بھارتی فوجی حکام نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں