اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے کا حکم

صحت مند سرگرمیوں کو نہیں روکا جائے، چیف جسٹس کے ریمارکس

عدالت فوری سماعت کے بعد جلسہ کرنے کی اجازت دے،پی ٹی آئی کی استدعا:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور بڑی اسکرین لگانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائیگا۔صحت مند سرگرمیوں کو نہیں روکا جائے۔


درخواست کی سماعت میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا وقاص سے استفسارکیا کہ وہ پر امن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس میں حرج کیا ہے ؟

رانا وقاص نے جواب دیا کہ یہ 4 سے 6ہفتے مانگ رہے ہیں اس طرح ایف 9 پارک کی اجازت نہیں دے سکتے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ آج کی اجازت مانگ رہے ہیں آپ مناسب پابندیوں کے ساتھ اجازت دے سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج اجازت دے دیں آئندہ جب بھی احتجاج کرنا ہوگا ہم اجازت لے لیا کریں گے۔عدالت نے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
Load Next Story