برطانوی شہزادہ ہیری کا امریکا کواپنا گھرقراردینے پرتنازع

سیکیورٹی مسائل کے باعث ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات میں شریک ہونا ممکن نہیں، شہزادہ ہیری


ویب ڈیسک April 21, 2022
شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اوربچوں کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں:فوٹو:فائل

PESHAWAR: برطانیہ کے شہزادے ہیری کی جانب سے امریکا کواپنا گھرقراردینے پرتنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کوانٹرویو میں برطانوی شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ امریکا ہی اب میرا گھرہے۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اوربچوں کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔

شہزادہ ہیری کے بیان پرانہیں برطانوی عوام اورمیڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے اوران کی اپنے ملک سے محبت اوروفاداری کے بارے میں سوالات کئے جارہے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے انٹرویو میں اپنے والد شہزادہ چارلس اوربھائی شہزادہ ولیم کی کمی محسوس کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔

شہزادہ ہیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے ان کا برطانیہ جانا فی الحال ممکن نظرنہیں آتا اس لئے وہ اپنی دادی اورملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں