ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہوگیا 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری
زیادہ لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہو گیا۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 4 سو میگاواٹ جبکہ مجموعی طلب 21ہزار 5 سو میگاواٹ سے زائد ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث کئی علاقوں میں 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم گزشتہ 60 روز سے خالی ہے، وہاں ٹی تھری ،ٹی فور منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کے باعث پانی ذخیرہ نہیں کیا جا رہا اور صرف 6سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ادھر منگلاڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، تاہم ان سے 2 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ متعدد سرکاری بجلی گھر فنی خرابی کے باعث تاحال بند ہیں۔ بعض بجلی گھر ایندھن کی کمی کے باعث بند ہیں۔ ، پن بجلی ذرائع سے 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
نجی شعبے کے بجلی گھر فرنس آئل، کوئلہ اور ایل این جی نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، آئی پی پیز کی پیداوار 11ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی مسائل کے باعث 2 ہزار میگاواٹ پیدا شدہ بجلی ضائع ہو رہی ہے، جس سے معیشت کو روزانہ 3 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔