وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک April 21, 2022
لاہور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم

TOKYO: لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کی وزیراعلی کے عہدے کا حلف نہ لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست کی کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے، قانون کے مطابق وزیر اعلی کے انتخاب کا سارا عمل مکمل ہوا اور ڈپٹی اسپیکر نے نتائج گورنر پنجاب کو بھجوائے، لیکن گورنر پنجاب حلف نہ لے کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہنے پر پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے جی پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہوں۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |