وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس
لاہور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم
TOKYO:
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا۔
ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کی وزیراعلی کے عہدے کا حلف نہ لینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست کی کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، عدالت کی حکم عدولی کی گئی ہے، قانون کے مطابق وزیر اعلی کے انتخاب کا سارا عمل مکمل ہوا اور ڈپٹی اسپیکر نے نتائج گورنر پنجاب کو بھجوائے، لیکن گورنر پنجاب حلف نہ لے کر آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہنے پر پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے جی پنجاب گورنر پنجاب سے ہدایات لیکر پیش ہوں۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔