عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے پورے پاکستان میں نچایا ہوا ہے لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست نمٹادی


ویب ڈیسک April 21, 2022
عدالت نے عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست نمٹادی

TOKYO: لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست نمٹادی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں تو پھر کیوں درخواست دائر کی۔ وکیل نے جواب دیا کہ میں نے بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے کہا کہ جب متاثرہ فریق مطمئن ہے تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی، آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے، پورے پاکستان میں نچایا ہوا ہے، جمہوریت جمہوریت جمہوریت کیا ذرا سا صبر نہیں ہے کیا یہ جمہوریت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |