جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کی بریت کے خلاف اپیل خارج
جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
SRINAGAR:
سپریم کورٹ نے ہیروئین اسمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی۔
جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت عظمیٰ میں ٹیریزا کی بریت کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟۔
وکیل کسٹمز نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹیریزا نے 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے، عدالت ماڈل ٹیریزا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کی بریت کا فیصلہ درست ہے۔ سپریم کورٹ نے کسٹمز کی اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹیریزا کو ہیروئن بیرون ملک لیجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔