پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی کا نام سامنے آگیا

نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے گھر سروگیسی کے ذریعے جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی


ویب ڈیسک April 21, 2022
نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے گھر سروگیسی کے ذریعے جنوری میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے گلوکار شوہر نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بیٹی پیدا ہوئی تھی تاہم اس کا نام اب تک میڈیا میں سامنے نہیں لایا گیا تھا۔

جوڑے کی جانب سے جہاں باضابطہ بیٹی کا نام سامنے لانا اب بھی باقی ہے وہیں بھارتی میڈیا کو اس کا پیدائشی سرٹفکیٹ مل گیا ہے۔

پیدائشی سرٹفکیٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی بیٹی کا نام مالتی میری چوپڑا جونس رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا دونوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 22 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں