قومی اسمبلی اجلاس اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ
سودی نظام کے خاتمے تک ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، مولانا اکبر چترالی
PARIS:
مولانا اکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ایم این اے مولانا اکبر چترالی کا کہنا تھا کہ یہاں چہرے بدل چکے ہیں مگر نظام وہی ہے، وزراء بدل چکے مگر نظام وہی پرانا ہے، ہمیں امریکا کی غلامی کے بجائے خداکی غلامی اختیار کرنی چاہئے، اس ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، سودی نظام کے خاتمے تک ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
مولانا اکبر چترالی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کیا جائے، مساجد سے بجلی بلوں و سرچارجز کا خاتمہ کیا جائے۔