جب معلوم ہی نہیں علی وزیر نے تقریر میں کیا کہا تو ان پر مقدمہ کیسے درج کرلیا سندھ ہائیکورٹ

کسی کو کیا معلوم پشتو خطاب میں کیا کہا گیا ہے؟ عدالت


کورٹ رپورٹر April 21, 2022
کسی کو کیا معلوم پشتو خطاب میں کیا کہا گیا ہے؟ عدالت

DUBAI: سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر کو جواب کے لئے آخری مہلت دیتے ہوئے پراسیکیوشن سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ علی وزیر کی تقریر کا ترجمہ کرنے کے لیے سی ڈی اسلام آباد بھیجی ہے.

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ جب معلوم ہی نہیں ہے تقریر میں کیا کہا تو مقدمہ کیسے درج کرلیا؟ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو کیا معلوم پشتو خطاب میں کیا کہا گیا ہے؟ سادہ معاملہ ہے، صرف درخواست ضمانت پر فیصلہ ہونا ہے ٹرائل پر فیصلہ نہیں سنا رہے۔ جو چیزیں سامنے آچکی ہیں اس سے تو ضمانت بنتی ہے۔ آخری بار مہلت دے رہے ہیں، مزید تاریخ نہیں دیں گے۔

عدالت نے پراسیکیوشن سے علی وزیر کیخلاف کیس کا ریکارڈ 11 مئی کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

علی وزیر کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ علی وزیر کیخلاف دہشتگردی کے 3 مقدمات سندھ میں درج ہیں۔ ایک مقدمے میں علی وزیر کی سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں