لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی مریم نواز کے عمرے پر جانے کیلیے درخواست پر سماعت سے معذرت

جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ ہی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے، عدالت


ویب ڈیسک April 21, 2022
بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ فائل : فوٹو

ISLAMABAD: لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے عمرے پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بینچ نے سماعت سے معذرت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ بہتر ہے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ ہی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے۔

دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے، دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو متعلقہ بینچ کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔

جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو جن معزز جج صاحبان نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں۔

وکیل مریم نواز کے مطابق مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی، مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے لیکن مریم نواز اب 27 اپریل کو عمرہ پر جانا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں