کوئٹہ سمنگلی روڈ پر کارروائی کے دوران 69 کلوگرام مورفین برآمد

منشیات کسی اور گروہ کو دینے کی غرض سے رکھی گئی تھی جسے موٹر سائیکل پر لادے گئے چپس کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھا


ویب ڈیسک April 21, 2022
منشیات کسی اور گروہ کو دینے کی غرض سے رکھی گئی تھی جسے موٹر سائیکل پر لادے گئے چپس کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھا (فوٹو : فائل)

کراچی: کوئٹہ سمنگلی روڈ پر کارروائی کے دوران 69 کلوگرام مورفین برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران سمنگلی روڈ پر کارروائی کے دوران 69 کلو گرام مارفین برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق منشیات کسی اور گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے رکھی گئی تھی جسے موٹر سائیکل پر لادے گئے چپس کے تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں