طارق فاطمی سے ایک روز بعد ہی خارجہ امور کا عہدہ واپس

وزیراعظم کے حکم پر ان سے ذمہ داری واپس لی گئی تاہم وہ معاون خصوصی برقرار رہیں گے


ویب ڈیسک April 21, 2022
طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے تاہم ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے (فوٹو : فائل)

کراچی: ایک روز قبل خارجہ امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے طارق فاطمی سے آج عہدہ واپس لے لیا گیا ساتھ ہی احسان مزاری کا قلم دان تبدیل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر طارق فاطمی سے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی بطور معاون خصوصی تعیناتی میں تبدیلی کردی گئی۔

اب طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے تاہم ان سے خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طارق فاطمی کو گزشتہ روز معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کردیا گیا تھا۔ طارق فاطمی 2013ء سے 2017ء تک وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔

انہیں ڈان لیکس کی تحقیقات کے نتیجے میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔وہ 35 سال سے زائد عرصے تک کیریئر ڈپلومیٹ رہے ہیں۔

 

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما احسان مزاری کی وزارت تبدیل کر دی۔ وزیر اعظم نے احسان مزاری سے وزارت انسانی حقوق کا قلم دان واپس لے کر انہیں بین الصوبائی رابطہ کا وزیر بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں