افغانستان کی مسجد میں دھماکا 31 افراد جاں بحق داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے


ویب ڈیسک April 21, 2022
طلبان کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کابل میں دھماکے کی جگہ پر چوکنا کھڑے ہیں۔ فوٹو : رائٹرز

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک 31 افراد جاں بحق اور کم از کم 87 زخمی ہوچکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا جبکہ دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ڈاعش نے قبول کرلی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کابل میں اسکول کے باہر تین دھماکے ہوئے تھے جن میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |