مستعفی ہونے کے باوجود پی ٹی آئی ارکان کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ دینے کا انکشاف

استعفوں کو 10 روز گزر گئے لیکن سابق حکمران جماعت کے 12 ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر براجمان


ویب ڈیسک April 21, 2022
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کو 10 روز گزر گئے لیکن سابق حکمران جماعت کے ایک درجن کے قریب چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کے عہدوں پر تاحال براجمان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے ساتھ ہی ان کی چیئرمین شپ بھی ختم ہوگئی مگر سہولیات تاحال ان چیئرمینز کے استعمال میں ہیں جو کہ غیرقانونی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو چار ملازمین اور گاڑی فراہم کی جاتی ہے، قومی اسمبلی کی ملکیت گاڑیاں تاحال پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمینوں کے استعمال میں ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گاڑیوں کی واپسی کے لیے جلد ان تمام سابق چیئرمینوں و چیئر پرسنز سے رابطوں کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مستعفی چیئرمین و چیئرپرسنز سے گاڑیاں اور دیگر ضروری سامان واپس لیا جائے گا، قومی اسمبلی کا اسٹاف ان کے استعفوں کے ساتھ ہی سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرچکا ہے۔

پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے 12 سے زائد ارکان قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین تھے۔ ان میں امتیاز چوہدری سول ایوی ایشن، منزہ حسن موسمیاتی تبدیلی، امجد علی خان دفاع، عمران خٹک انرجی، فیض اللہ فنانس، ملک احسان ٹوانہ خارجہ امور، نجیب ہارون ہاؤسنگ، علی جدون آئی ٹی، راجا خرم نواز داخلہ، مجاہد علی پارلیمانی امور، جنید اکبر منصوبہ بندی اور ساجد خان سیفران کے چیئرمین تھے۔

ذرائع سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ تاحال ان چیئرمین و چیئر پرسنز کی جانب سے گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |