مراکشی نوجوان دنیا کا بہترین قاری قرآن قرار

تلاوت قرآن کے مقابلوں میں دنیا بھر سے 40 ہزار امیدواروں نے شرکت کی


April 21, 2022
مراکشی نوجوان نے قرآت کا عالمی مقابلہ جیت لیا

NEW DELHI: مراکشی نوجوان نے سعودی عرب میں منعقدہ تلاوت قرآن پاک کا مقابلہ جیت کر 13 لاکھ ڈالرز سے زائد انعامی رقم اپنے نام کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے قرآن پاک کو خوش لحن انداز میں پڑھنے کے مقابلوں کا انعقاد کئی برسوں سے کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے قاری قرآن شرکت کرتے ہیں انتہائی خوبصورت لحن میں تلاوت قرآن پاک کرتے ہیں۔

رواں برس 80 ممالک سے 40 ہزار قاری قرآن نے شرکت کی، جس میں تمام امیدواروں نے بہترین ادائیگی اور خوش لحانی سے قرأت کی لیکن فاتح کا تاج مراکش کے یونس مصطفیٰ غربی نے اپنے سر سجایا اور 13 لاکھ 30 ہزار ڈالرز کا پہلا انعام جیتا۔

مقابلے میں دوسری پوزیشن برطانیہ کے محمد ایوب آصف نے حاصل کی جنہیں 5 لاکھ 33 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز کی تیسری رقم بحرین کے محمد مجاہد نے جیتی جب کہ ایران کے سیّد جاسم موسوی نے چوتھی حاصل کی اور 1 لاکھ 33 ہزار ڈالرز کا انعام جیتا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقابلے کے فاتحین کا فیصلہ کرنے والے 13 رکنی بینچ میں مسجد نبوی اور مسجد الحرام کے مؤذن، دنیا کے بہترین قاری قرآن شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں