متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

امارات میں چھٹیوں کا آگاز 30 اپریل سے ہوگا


ویب ڈیسک April 21, 2022
امارات میں سرکاری تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر پر 30 اپریل 29 رمضان سے 4 مئی تین شوال تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جب کہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہے۔

ماہرین فلکیات کی پیش گوئی کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کےلیے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں