عمران خان واحد حکمران ہے جس کا روزگار توشہ خانہ ہے مریم نواز

دوسروں کو چور کہنے والے نے صرف ایک ہی کاروبار کیا جس کا نام توشہ خانہ ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک April 21, 2022
عمران خان کا روزگار توشہ خانہ ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کرنے والے شخص نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کرریاست کو ملنے والے تحائف فروخت کر کے توشہ خانہ سے کامیاب کاروبار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نجی ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والے نے پوری زندگی ایک ہی کامیاب کاروبار کیا جس کا نام توشہ خانہ ہے۔

Maryam

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر ریاست کو ملنے والے تحائف کی خریدوفروخت سے عمر بھر کی کمائی سے زیادہ پیسہ بنایا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان دنیا کا واحد حکمران ہے جس کی منی ٹریل میں اس کا روزگار توشہ خانہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں