وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی


ویب ڈیسک April 21, 2022
(فوٹو: اے پی پی)

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی جبکہ انکے ہمراہ وقت بھی گزارا۔

وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عوض مقامی آبادی کو سہولت پہنچانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

جس پر عمائدین نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا اور وزیراعظم کے علاقے کے پہلے دورہ پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہماری ترجیح پورے پاکستان کی طرح مقامی کمیونٹی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہوگی۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں