فوٹوگرافر کا دھکا لگنے پر اداکارہ سارہ علی خان طیش میں آگئیں

اداکارہ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں


ویب ڈیسک April 21, 2022
اداکارہ سارہ علی بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں(فوٹو، انٹرنیٹ)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی اچھی تصاویر لینے کے چکر میں فوٹوگرافر کا انہیں دھکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان بھارتی شہر ممبئی میں فلم سیٹ سے نکل کر گھر کے لیے روانہ ہورہی تھیں کہ اس دوران فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا جن میں سے ایک فوٹوگرافر کی اداکارہ کو ٹکر لگی، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ فوٹوگرافر نے جان بوجھ کر سارہ کو دھکا دیا یا پھر یہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم اس موقعے پر اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور بغیر تصاویر بنوائے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

سارہ علی ہمیشہ سے فوٹوگرافرز کی عزت کرتی آئی ہیں، کسی بھی موقع پر اداکارہ نے تصاویر بنوانے اور اس دوران پوز مارنے کی فرمائش بھی مسترد نہیں کی لیکن اس بار وہ شدید غضے میں نظر آئیں۔

دھکا لگنے کے بعد سارہ گاڑی کے قریب آئیں تو ایک فوٹوگرافر نے درخواست کی کہ تصاویر کے لیے تیار ہوجائیں جس پر اداکارہ نے کہا آپ لوگ فوٹو شوٹ کے دوران دھکا مارتے ہیں، یہ کہہ کر سارہ چلی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں