وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے بھی حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر میں منعقد ہوگی

چوہدری سالک بھی وفاقی کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک سمیت تین وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تین وزرا اور ایک وزیر مملکت کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے مسلم لیگ قائداعظم کے چوہدری سالک بھی شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے جاوید لطیف اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے آغا حسن کو وزارت دی گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نئی وفاقی کابینہ سے حلف لے چکے ہیں،جس میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔
Load Next Story