بوہرا برادری کے نئے پیشوا کی کراچی آمد عقیدت مندوں کا پرتپاک استقبال

سیدنا مفدل سیف الدین طاہری مسجد میں بوہرا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے ممکنہ طور پر خطاب بھی کریں گے


ویب ڈیسک February 27, 2014
سیدنا مفدل سیف الدین طاہری مسجد میں بوہرا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے ممکنہ طور پر خطاب بھی کریں گے۔ فوٹو؛فائل

بوہرا برادری کے نئے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین کی کراچی آمد کے موقع پر عقیدت مندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بوہرا برادری کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کے انتقال کے بعد نئے پیشوا بننے کے بعد کراچی پہنچنے پر بوہرا برادری کے منتظمین اور ہزاروں عقیدت مندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ سیدنا مفدل سیف الدین کی ایئرپورٹ سے صدر میں طاہری مسجد پہنچے تو وہاں بھی ہزاروں نے افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


سیدنا مفدل سیف الدین طاہری مسجد میں بوہرا برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے ممکنہ خطاب بھی کریں گے جب کہ وہ 3 بجے کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں