مسئلہ کشمیر بائیڈن حکومت کے سامنے اٹھاؤں گی الہان عمر

کشمیر تنازعہ کو امریکہ میں مستقبل کی سماعتوں میں شامل کیا جائے گا، الہان عمر


News Agencies April 22, 2022
فوٹو : فائل

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الہان عمر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سلطان محمود سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ امور کی کمیٹی نے اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کی تحقیقات کیلئے سماعتیں کیں اور مودی انتظامیہ کی مسلم دشمنی پر بات کی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیر تنازعہ کو امریکہ میں مستقبل کی سماعتوں میں شامل کیا جائے گا۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شاندار تعلقات ہیں اور اس تعلق میں الہان عمر کا دورہ سنگ میل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں