مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فورسزنے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا

دونوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا

قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا:فوٹو:فائل

لاہور:
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرسے قبل قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے مقبوضہ جموں وکشمیرکے دورے سے قبل بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔


2 نوجوانوں کو مقبوضہ جموں میں سنجوان چھاؤنی کے علاقے میں جمعے کی صبح جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا جب کہ ایک کشمیری نوجوان باہ مولا میں شہید ہوا۔ قابض بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں پرالزام عائد کیا کہ وہ دہشتگرد وارداتوں میں ملوث تھے۔

فائرنگ کے بعد بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورناکہ بندی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیریوں کومساجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story