پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کے اجلاس میں کیا جائے گا


ویب ڈیسک February 27, 2014
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جانے والی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مین لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے جب کہ مٹی کے تیل میں 10 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں