کابینہ میں نئے وزرا کی شمولیت صدر عارف علوی نے حلف لیا

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھایا


ویب ڈیسک April 22, 2022
ایوان صدر میں منعقد تقریب میں 3 وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت نے حلف اٹھایا (فوٹو : نیوز ایجنسی)

RAWALPINDI: تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کابینہ میں شامل ہوگئے، صدر مملکت عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں آج 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نےحلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ اس سے قبل صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف اورکابینہ سے حلف نہیں لیا تھا۔

آج حلف اٹھانے والے وزرا میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور(ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین، بی این پی (مینگل) کے آغا حسن بلوچ اور(ن) لیگ کے میاں جاوید لطیف شامل ہیں۔

بی این پی (مینگل) سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم نوتیزئی نے وزیرمملکت کا حلف اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں