حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست دینے والی طالبات کوامتحان نہیں دینے دیا گیا

کرناٹک میں کالج پرنسپل اورانتظامیہ نےطالبات کوبار بار درخواست کے باوجود امتحان نہیں دینے دیا


ویب ڈیسک April 22, 2022
طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں حجاب کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔

دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونےدیا۔برقع پہنی طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔



کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوانتہاپسندوں کی حامی کرناٹک ہائیکورٹ اوربھارتی سپریم کورٹ مسلمان طالبات کی حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست رد کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں