امریکی ریاست میکسیکو کے ایٹمی پلانٹ کے ملازمین میں تابکارمادے کی موجودگی کا انکشاف

ملازمین کے جسموں میں امیریشیم 241 تابکار مادے کی موجودگی کے مثبت شواہد پائے گئے۔


AFP February 27, 2014
ملازمین کے جسموں میں پایا جانے والا تابکار مادہ بہت کم مقدار میں ہے، امریکی حکام۔ فوٹو؛ فائل

HYDERABAD: امریکی ریاست میکسیکو کے زیر زمین جوہری پلانٹ پر کام کرنے والے 13 ملازمین میں تابکار مادے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکیسکو میں قائم زیر زمین امریکی جوہری پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے خون اور پیشاب کے ٹیسٹ کئے گئے تو 13 ملازمین کے جسموں میں تابکاری مادے کی موجودگی کے مثبت شواہد پائے گئے۔

ملازمین کے جسموں میں تابکار مادے کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد زیرزمین جوہری پلانٹ میں کام کرنے والوں ملازمین کی اکثریت نے اپنے فرائض انجام دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر زمین جوہری پلانٹ پر کام کرنا انسانی جانوں اور ماحول کے لئے خطرناک نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکا کی انرجی کے ویسٹ آئیسو لیشن پائلٹ پلانٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ ملازمین کے جسموں میں پایا جانے والا زہریلا مادہ بہت کم مقدار میں ہے لیکن ان کے مزید ٹیسٹ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ابتدائی رپورٹس سے اس بات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہو گا کہ ملازمین کے جسموں میں پایا جانے والا مادہ ان کی صحت پر اثر اندار ہو گا یا انہیں کسی علاج کی ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں