نیا منتخب افغان صدرامریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردے گا جان کیری
حامد کرزئی کی وجہ سے نئے راستے پر چل پڑے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام صدارتی امیدوار امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے لئے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف حامد کرزئی کی وجہ سے ہم ایک نئے راستے پر چل پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے منتخب افغان صدر امریکا کے ساتھ 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کے حوالے سے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں یا نہ کریں تاہم افغانستان کے تمام صدارتی امیدوار معاہدے پر دستخط کرنے کے حق میں ہیں اور اس معاہدے پر بالآخر دستخط ہو جائیں گے۔