بجلی کے شعبے میں بہتری کیلیے 235 لاکھ ڈالر کے امریکی منصوبے کا آغاز
امریکا مستقبل میں بجلی کی پیداوار کے شعبے کو موثر بہتر کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،یو ایس ایڈ
BERLIN:
امریکی حکومت نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی لاگت کے چار سالہ منصوبہ کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منصوبے کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا اور شفاف ذرائع سے توانائی کے حُصول میں اضافہ کرنا ہے۔
یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی اے کوئنن نے کہا ہے کہ امریکا مستقبل میں بجلی کی پیداوار کے شعبے کو شفاف، موثر اور پائیدار خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے یو ایس ایڈ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں حقیقی، مسابقتی ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں کی معاونت کرے گا۔