نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر کا گلوسسٹر شائر کاونٹی سے معاہدہ

نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں


Sports Reporter April 22, 2022
محمد عامر کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

BRASILIA: فاسٹ بولر محمد عامر 2019 کے بعد اب پہلی بار کاونٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے، ان کا تین میچز کے لیے کاونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔

کاونٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28 اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔

واضح رہے کہ پاکستانی پیسر نسیم شاہ انجری کے سبب ایک ماہ تک دستیاب نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں