پی ٹی آئی کے استعفی دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاؤں گا اسپیکر قومی اسمبلی

استعفی دینے والے ممبران سے میں ون ان ون ملاقات کروں گا، راجا پرویز اشرف


ویب ڈیسک April 22, 2022
استعفی دینے والے ممبران سے میں ون ان ون ملاقات کروں گا، راجا پرویز اشرف۔

DHAKA: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفی دینے والے ممبران کو اپنے چیمبر بلاؤں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفی ڈی سیل کردیے ہیں، استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے، استعفی دینے والےممبران کو میں اپنے چیمبر بلاؤں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ڈی سیل کرنے کا حکم

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ استعفی دینے والے ممبران سے میں ون ان ون ملاقات کروں گا، استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں