اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

فضائی کارروائی غزہ سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں کی گئی، اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک April 22, 2022
فضائی حملے میں حماس کے عسکری ٹھکانوں کو تباہ کیا، اسرائیلی فوج (فوٹو: اے ایف پی)

لاہور: اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کی ایک عسکری تربیت گاہ اور میزائل بنانے کی ایک زیر زمین فیکٹری کو جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق لڑکا طیاروں کی بمباری میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حماس کے عسکری ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حملے حماس کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ایک راکٹ کے جواب میں کیے گئے جس میں ایک مکان کو نقصان پہنچا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو بیدخل کرکے یہودیوں کو عبادت کی اجازت دیدی جس پر نمازیوں نے احتجاج بھی کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |